Maktaba Wahhabi

143 - 462
بخاری و مسلم کی شرط پر ہیں، لیکن صحیحین میں وہ مذکور نہیں۔‘‘[1] ان احادیث کی تعداد ستر (۷۰) ہے۔ لیکن یہ الزامات و استدراکات اس لیے محلِ غور نہیں کہ شیخین نے تمام صحیح احادیث کا استیعاب نہیں کیا۔‘‘ رہی ’’کتاب التتبع‘‘ تو اس میں صحیحین کی ان روایات کو جمع کیا ہے، جس میں ان کے نزدیک کسی قسم کی علت پائی جاتی ہے۔ ان کے علاوہ انھوں نے اس کتاب میں بعض ایسی روایات کو ذکر کیا ہے، جن میں فی الجملہ کوئی علت ہوتی ہے، لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ علت علتِ قادحہ بھی ہو۔ چنانچہ وہ کتاب مذکور کے مقدمہ میں فرماتے ہیں: ’’ذکر أحادیث معلولۃ اشتمل علیھا کتاب البخاري و مسلم أو أحدھما بینت عللھا والصواب منھا‘‘ اسی حوالے سے ہم چند مثالیں ذکر کرنے پر یہاں اکتفا کرتے ہیں۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ کتاب التتبع میں مسند عمر رضی اللہ عنہ کے تحت فرماتے ہیں: ’’واتفقا علی إخراج حدیث أبي عثمان: کتب إلینا عمر فی الحریر إلا موضع أصبعین وھذا لم یسمعہ أبو عثمان وھو کاتبہ وھو حجۃ في قبول الإجازۃ‘‘ امام موصوف رحمہ اللہ نے یہاں جس روایت کی طرف اشارہ کیا ہے وہ صحیح بخاری میں ’’کتاب اللباس باب لبس الحریر الخ‘‘ کے تحت اس سند سے مذکور ہے: ’’حدثنا آدم حدثنا شعبۃ حدثنا قتادۃ قال: سمعت أبا عثمان النھدي أتانا کتاب عمرو نحن مع عتبۃ بن فرقد الخ‘‘ تو اس روایت کو امام دارقطنی رحمہ اللہ نے کتاب التتبع میں ذکر کرتے ہوئے کہا
Flag Counter