Maktaba Wahhabi

140 - 462
جلدوں پر مشتمل ہے۔[1] لیکن زرکلی کا خیال ہے کہ یہ تین جلدوں میں ہے۔[2] علامہ الجزائری کا قول ابھی ہم ذکر کر آئے ہیں کہ یہ پانچ مبسوط جلدوں میں ہے۔ بہر حال یہ کتاب اس فن پر اپنی نظیر آپ ہے اور یہ اختلاف جلدوں کے چھوٹی بڑی ہونے پر محمول کیا جا سکتا ہے۔ علامہ سخاوی رحمہ اللہ نے اس کا اختصار بھی کیا ہے، جس کا نام ’’بلوغ الأمل‘‘ ہے۔[3] امام دارقطنی رحمہ اللہ کی کتاب کا مکمل نام ’’العلل الواردۃ في الأحادیث النبویۃ‘‘ ہے جو دارالکتب المصریہ قسمِ حدیث (۳۹۴) میں موجود ہے، لیکن اس کے چند اوراق دیمک خوردہ ہیں۔[4] محدث مبارک پوری نور اللہ مرقدہ نے لکھا ہے کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے ہاتھ کا لکھا ہوا اس کا ایک کامل نسخہ جرمنی کے کتب خانہ میں موجود ہے۔[5] ہندوستان میں اس کا ایک ناقص نسخہ بانکی پور لائبریری میں موجود ہے جو تین جلدوں پر مشتمل ہے: ثانی، ثالث، خامس۔ ثانی کا نسخہ قدیم سن کتابت تقریباً ۸۰۰ھ اور خطِ نسخ ہے، جو ۳۴۰ اوراق پر مشتمل ہے اور ہر صفحہ میں ۳۵ سطریں ہیں۔ جزو ثالث کا سنِ کتابت تقریباً ۱۳۰۹ھ ہے، خطِ نسخ ہے۔ اس میں ۳۶۰ اوراق ہیں اور ہر صفحہ میں ۲۳ سطریں ہیں۔ جزو خامس کا سنِ کتابت تقریبا وہی ہے جو ثالث کا ہے، اس میں ۲۶۹ اوراق ہیں اور ہر صفحہ میں ۲۳ سطریں ہیں۔[6]
Flag Counter