Maktaba Wahhabi

329 - 380
رکعتیں پڑھیں، کیونکہ صحیح بخاری میں تعلیقاً اور مصنف عبدالرزاق میں موصولاً حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا ارشاد ہے: (( عَلَیٰ کُلِّ سُبُعٍ رَکْعَتَانِ )) [1] ’’طواف کے ہر سات چکروں کے بعد دو رکعتیں ہیں۔‘‘ بخاری میں تعلیقاً اور مصنف عبدالرزاق و مصنف ابن ابی شیبہ میں موصولاً امام زہری رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر طواف کے بعد دو رکعتیں پڑھاکرتے تھے۔[2] ان دو رکعتوں سے فارغ ہوکر روزہ نہ ہو تو جی بھر کر آبِ زمزم پئیں اور پھر استلامِ حجرِ اسود کے بعد طوافِ قدوم وسعی کے ضمن میں گزری تفصیل کے مطابق صفا و مروہ کے مابین سعی کریں۔ اب اس سعی کے بعد حلق یا تقصیر کسی کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ منیٰ میں یہ کام کرکے آپ احرام اتارچکے ہیں۔
Flag Counter