Maktaba Wahhabi

124 - 380
اقسامِ حج یہاں حج کی مذکورہ تینوں قسموں کوالگ الگ ذرا اچھی طرح سمجھ لیںتاکہ آپ کو تعیین میں یہ آسانی رہے کہ آپ کون سا حج اختیار کررہے ہیں۔ حجِ تمتُّع: اقسامِ حج میں سے ’’حجِ تمتُّع‘‘یہ ہوتا ہے کہ میقات سے صرف عمرہ کااحرام باندھیں اورتلبیہ شروع کرنے سے پہلے ایک مرتبہ (( لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَّ عُمْرَۃً)) کہہ لیں۔ اور پھر تلبیہ کہتے جائیں اور مکہ مکرمہ پہنچ کر بیت اللہ شریف کا طواف کریں، مقامِ ابراہیم علیہ السلام کے پاس دو رکعتیں نماز پڑھیں، اس کے بعدصفا و مروہ کے درمیان سعی کر کے بال کٹوائیں اور احرام کھول دیں۔ اب معمول کا لباس پہن لیں اور معمول کے مطابق زندگی گزاریں، آپ پر احرام کی پابندیوں میں سے کوئی چیز لازم نہیں رہی۔ پھر یومِ ترویہ یعنی آٹھ ذوالحج کو حج کا احرام باندھیں اورمناسکِ حج اداکریں۔ حج قِران: یہ حج کی دوسری قسم ہے۔ ’’حج قِران‘‘ یہ ہوتا ہے کہ میقات سے حج اور عمرہ دونوں کا اکٹھا احرام باندھا جاتا ہے اور مکہ پہنچ کر عمرہ کیا جاتا ہے لیکن طواف اور سعی سے فارغ ہونے کے باوجود حج قِران کرنے والا نہ تواحرام کھول سکتا ہے اورنہ ہی اس سے احرام کی پابندیاں زائل ہوں گی بلکہ وہ احرام کی حالت میں ہی رہے گا اوراسی حالت میں یومِ ترویہ (۸/ ذوالحج) کومنیٰ چلاجائے گا اورحج کے تمام مناسک اداکرنے کے بعد ہی احرام کھولے گا۔
Flag Counter