Maktaba Wahhabi

332 - 380
مشکل الآثار طحاوی میں موصولاً مروی ہے: (( کَانَ صلي اللّٰه عليه وسلم یَزُوْرُ الْبَیْتَ کُلَّ لَیْلَۃٍ مِنْ لَیَالِيْ مِنَیٰ )) [1] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ سے ہر رات کو بیت اللہ کی زیارت وطواف کے لیے تشریف لایا کرتے تھے۔‘‘ ذِکر و عبادت: منیٰ میں قیام کا عرصہ ذکر وعبادت میں گزاریں کیونکہ سورئہ بقرہ میں ارشادِ الٰہی ہے: {وَاذْکُرُوا اللّٰہَ فِیْٓ اَیَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍ} [البقرۃ: ۲۰۳] ’’اِن گنتی کے دنوں (ایامِ منیٰ) کو ذکرِ الٰہی میں بسر کریں۔‘‘ مسجدِ خیف میں نمازیں: ممکن ہو تو بہتر یہ ہے کہ ان ایام کی نمازیں منیٰ میں واقع ’’مسجدِ خیف‘‘ میں ادا کی جائیں کیونکہ اس سلسلے میں معجم طبرانی کبیر و اوسط اور المختارۃ للضیاء المقدسی میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً حدیث مروی ہے جسے امام منذری رحمہ اللہ نے حسن قرار دیاہے اور شیخ البانی نے ان کی تائید کی ہے۔ (دیکھیے: تحذیر الساجد من اتخاذ القبور المساجد،ص: ۷۳) نیز ’’أخبار مکۃ‘‘ للازرقي (ص: ۳۵) سے ایک دوسرا موقوف طریق بھی ذکر کیا ہے جس میں ہے: (( صَلَّـٰی فِيْ مَسْجِدِ الْخَیْفِ سَبْعُوْنَ نَبِیّاً )) [2]
Flag Counter