Maktaba Wahhabi

143 - 380
1۔ناخن کاٹنا: مرد وزن کااحرام کی حالت میں ناخن کاٹنا۔ 2۔سلے ہوئے کپڑے پہننا: مردوں کا سلے ہوئے کپڑے شلوار قمیص، پینٹ، شرٹ ،پاجامہ ،کرتا ،انڈر وئیر یا نیکر پہننا۔ 3۔جرابیں پہننا: مردوں کا پاؤں میں ایسی جرابیں یاموزے پہننا جن سے ٹخنے ڈھک جائیں۔ 4۔سر ڈھانپنا: مردوں کاسر پرٹوپی پہننا، رومال یاپگڑی باندھنا۔ 5۔خوشبو لگانا: خواتین اور مرد حجاج کاخوشبو لگانا یا خوشبو والا کپڑا پہننا۔ یہ سب امور بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض ارشادات کی روسے حرام ہیں۔ چنانچہ صحیح بخاری ومسلم ،سنن ابی داود ونسائی اورابن ماجہ میںحضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: (( مَا یَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّیَابِ؟ )) ’’احرام باندھنے والا کون سے کپڑے پہنے ؟‘‘ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (( لَا تَلْبَسُوا الْقُمُصَ، وَلَا اَلبَرَانِسَ، وَلَا الْخِفَافَ اِلَّا اَحَدٌ لَا یَجِدُ نَعْلَیْنِ فَیَلْبَسُ خُفَّیْنِ، وَلْیَقْطَعْھُمَا اَسْفَلَ مِنَ الْکَعْبَیْنِ،
Flag Counter