Maktaba Wahhabi

245 - 380
(( اَلَلّٰھُمَّ اِنِّیْ أَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ )) [1] ’’اے اللہ !میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔‘‘ سعی کا طریقہ: مذکورہ دعا کرتے ہوئے بابِ صفا سے نکلیں اورسیدھے صفا پر چلے جائیں۔ اس پہاڑی کے اوپر چلے جانا مسنون وافضل ہے ۔یا پھر اس کے پاس کھڑے ہوکر صحیح مسلم اور دیگر کتب میں مذکور حدیث کے پیشِ نظر یہ قرآنی آیت پڑھیں: {اِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَآئِرِ اللّٰہِ} [البقرۃ: ۱۵۸] ’’بے شک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیاں ہیں۔‘‘ اورساتھ ہی یہ کہیں: (( أَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللّٰہُ بِہٖ )) [2] ’’میں وہیں سے سعی شروع کرتا ہوں جس سے اللہ نے شروع فرمایا ہے۔‘‘ اگر ممکن ہو تو صفا پر اتنا اوپر تک چڑھ جائیں کہ بیت اللہ شریف نظر آنے لگے۔ ویسے آج کل تعمیرِ جدید کی وجہ سے اس کے امکانات بہت کم ہوگئے ہیں۔ بہر حال اس پہاڑی کے بقیہ حصہ پر، جو تاحال ننگا رکھا گیا ہے، یا اس کے پاس نچلی جانب قبلہ روکھڑے ہو جائیں اور صحیح مسلم ودیگر کتب میں مذکور معروف حدیثِ جابر رضی اللہ عنہ کی رو سے تین مرتبہ ’’اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ‘‘ کہیں اورتین مرتبہ یہ دعا کریں: (( لَآ اِلَہٰ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ، یُحْیِيْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ عَلَیٰ کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ،
Flag Counter