Maktaba Wahhabi

207 - 380
’’اے اللہ! تجھ پر ایمان رکھتے ہوئے، تیری کتاب کی تصدیق کرتے ہوئے، تیرے ساتھ کیے ہوئے عہد کو ایفاء کرتے ہوئے اور تیرے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع کرتے ہوئے (یہ طواف کرنے لگاہوں)۔‘‘ اس دعا پر مبنی روایت کی سند کو امام شوکانی اور علامہ البانی جیسے کبار محدّثین نے ضعیف قرار دیا ہے۔ (نیل الأوطار: ۳/ ۵/ ۴۷، حجۃ النبي، ص: ۱۱۵) لہٰذا (( بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ اکْبَرْ )) کہہ کر طواف شروع کردیں، حجرِ اسود سے چل کر وہیں تک پہنچنے پرایک چکر مکمل ہوگا اورایسے سات چکر لگانے ہوتے ہیں۔ رمل اوراضطباع : اس پہلے طواف میں سات چکروں میں مردوں کے لیے اضطباع کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ سات میں سے پہلے تین چکروں میں رمل چال کے ساتھ چلنا بھی ضروری ہے، لہٰذا ان دونوں کو اچھی طرح سمجھ لیں اورذہن نشین کرلیں کہ رمل اور اضطباع کیا ہیں؟ ان دونوں میں سے اضطباع کا تعلق تو احرام کے ساتھ ہے۔ اضطباع یہ ہوتا ہے کہ احرام کی اوپر والی چادر کو اپنی دائیں بغل کے نیچے سے گزار کر اپنے بائیں کندھے پر ڈال لیں اور اپنا دایاں کندھا ننگا رکھیں جیساکہ سنن ابو داود اور
Flag Counter