Maktaba Wahhabi

41 - 380
حج وعمرہ کے فضائل وبرکات مجموعۂ عبادات: نماز، روزہ اور زکوٰۃ کی طرح ہی حج وعمرہ بھی ایک اہم عبادت ہے بلکہ ایک اعتبار سے تو یہ دیگر عبادات سے بھی جلیل القدر ہے کیونکہ نماز اور روزہ صرف بدنی عبادات ہیں اور زکوٰۃ مالی عبادت ہے جبکہ حج وعمرہ مالی اوربدنی ہر قسم کی عبادات کامجموعہ ہے۔ اسلام کا رکن: دینِ اسلام میں حج وعمرہ کی اس قدر اہمیت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اسلام کے ارکانِ خمسہ میں سے ایک رکن قراردیا ہے جیساکہ صحیح بخاری ومسلم میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (( بُنِيَ الْاِسْلَامُ عَلیٰ خَمْسٍ: شَھَادَۃِ أنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ، وَأنَّ مُحَمَّداً رَّسُوْلُ اللّٰہِ، وَاِقَامِ الصَّلوٰۃِ، واِیْتَائِ الزَّکوٰۃِ، وَصَومِ رَمضَانَ، وَحَجِّ الْبَیْتِ )) [1]
Flag Counter