Maktaba Wahhabi

23 - 380
ضرورت بھی پوری ہوجائے گی۔ اوراس سے اس کی افادیت کادائرہ بھی بہت وسیع ہوجائے گا۔ [1] وَفَّقَنَا اللّٰہُ وَاِیَّاہُ لِمَا یُحِبُّ وَیَرْضـٰی۔ ( ہفت روزہ ’’الاعتصام ‘‘لاہور، جلد :۴۵ شمارہ :۳۱، ۱۶ صفر ۱۴۱۴ھ ۱۶/ اگست ۱۹۹۳ء، و ماہنامہ ’’البدر‘‘ ساہیوال، زیر ادارت سید ضیاء اللہ شاہ بخاری) [۲] تبصرہ نگار:مولانا سراج الحق سلفی ؔمدیر ماہنامہ ’’الفلاح‘‘ ہر دور کی تصنیفات اپنے زمانے کے مخصوص حالات وواقعات اورتصنیفی رجحان کی نمائندگی کرتی ہیںاوروقت کے ساتھ نئے نئے سانچے میں ڈھلتی رہتی ہیں۔ ماضی قریب میں تحقیقی رجحان حد درجہ کم تھا اور اس دور کے بیشتر مصنفین غیر محقق کتابوں کے ڈھیر لگا دینے کے چکر میں مبتلا تھے، اور وہ واہی تباہی روایات واحادیث سے مملو کتابوں کے ڈھیر لگا گئے اوروہ اپنی سی خدمتِ اسلام کرگئے ۔ مگر عصرِ رواں کاتصنیفی رجحان تحقیقی ہے اور سہل پسند مصنفین کے ایک گروہِ مختصر کوچھوڑکر بیشتر اہلِ علم واہلِ قلم تحقیق واستناد کے بغیر روایات واحادیث کواپنی کتابوں میں جگہ دینے کے قائل نہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب اسی سلسلۃ الذہب کی ایک سنہری کڑی اورقابلِ رشک حد تک علمی وتحقیقی اور جاندار کتاب ہے۔ تصنیف وتخریج مصنف ومخرج کی داخلی شخصیت اور ان کے احساسات ومیلانات کا عکسِ جمیل ہوتی ہے اور چونکہ اس کتاب کے مصنف ومخرج مولانا محمد منیر قمر سیالکوٹی اورحافظ عبدالرؤف صاحب مدنی حفظہم اللہ ہیں جو جدید ذوقِ تصنیف وتخریج کے
Flag Counter