Maktaba Wahhabi

133 - 380
فضائلِ تلبیہ : بلند آواز سے تلبیہ کہنے کا حکم خود اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا تھا اورحکم دیا تھا کہ اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کو بلند آواز سے تلبیہ کہنے کاحکم دیں۔ اس کی بڑی فضیلت بیان ہوئی ہے حتیٰ کہ اسے ’’شعائرِ حج ‘‘میں سے قرار دیاگیا ہے۔ چنانچہ سنن ابن ماجہ، صحیح ابن حبان، مستدرک حاکم اور مسند احمد میں حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( اَتَانِیْ جِبْرِیْلُ، فَقَالَ: یَا مُحَمَّدُ! مُرْ اَصْحَابَکَ فَلْیَرْفَعُوْا أَصْوَاتَھُمْ بِالتَّلْبِیَۃِ فَاِنَّھَا مِنْ شَعَائِرِ الْحَجِّ )) [1]
Flag Counter