Maktaba Wahhabi

157 - 380
حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ نے ہرن کے شکار پر بکری ، خرگوش کے شکار پر بکری کا ایک سال سے چھوٹا بچہ اور جربوع (چوہے کی مانند ایک جانور)پر بکری کاوہ بچہ جوچارماہ کا ہو جائے، فدیہ قراردیا ہے ۔ [1] حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے سنن بیہقی کی روایت میں جنگلی گدھے کے شکار پر گائے کا فدیہ قرار دیا ہے۔ [2] مسند شافعی کی حسن درجہ کی روایت کے مطابق حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کبوتر کافدیہ بکری قراردیا۔[3] امام شافعی ہی کی ایک روایت میں امام عطاء اورشریح رحمہ اللہ سے لومڑی پر بھی بکری کا فدیہ نقل کیاگیا ہے۔[4] اور انھی کی ایک روایت میں حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ نے گوہ پر بکری کاایک سال کا بچہ فدیہ قراردیا۔[5] شکار میں اشتراک: اگر کچھ لوگ ایک جانور کے شکار میں شریک ہوں تو ان سب پر اس شکار کے ہم پلہ صرف ایک جانور کافدیہ ہے جسے وہ اشتراک سے خرید کر دے سکتے ہیں۔ ارشادِ الٰہی کے الفاظ: {فَجَزَآئٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ} کے ظاہر مفہوم اورحضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ایک فیصلہ سے یہی معلوم ہوتا ہے۔ (فقہ السنۃ: ۱/ ۶۸۶، ۶۸۷)
Flag Counter