Maktaba Wahhabi

120 - 380
یَفِیْضَ بِاَطْیَبِ مَا وَجَدْتُّ )) [1] ’’میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کواحرام باندھنے سے قبل اوراحرام اتارنے کے بعد طوافِ افاضہ کرنے سے پہلے سب سے عمدہ خوشبو لگائی۔‘‘ شرح صحیح مسلم میں امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان احادیث میں اس بات کی دلیل موجود ہے کہ احرام باندھنے سے قبل خوشبو لگانا مستحب ہے اور اس میں بھی کوئی مضائقہ نہیں کہ اس کا اثر احرام باندھنے کے بعد تادیر باقی رہے ۔ ہاں احرام باندھنے کے بعد از سر نو خوشبو لگانا حرام ہے۔ ہمارا، صحابہ وتابعین میں سے خَلقِ کثیر اور جمہور محدّثین کا یہی مسلک ہے، جن میں سے حضرت سعد بن ابی وقاص، ابن عباس، ابن زبیر، معاویہ، عائشہ اور ام حبیبہ رضی اللہ عنہم اور امام ابوحنیفہ، سفیان ثوری، ابو یوسف، احمد بن حنبل اور داود رحمہ اللہ خاص طورپر قابلِ ذکر ہیں۔ (تفصیل کے لیے دیکھیں: شرح صحیح مسلم للنووي: ۸/ ۹۸۔ ۹۹) احرام کے کپڑے پہننا: غسل کرکے خوشبو لگالینے کے بعد مردوں کے لیے دو چادروں میں احرام باندھنا ضروری ہے جن میں سے ایک تہبند کے طورپر اورایک اوپر کے لیے ہوگی۔ مستحب یہ ہے کہ یہ چادریں سفید ہوں۔ اور عورتیں اپنے معمول کے کپڑے پہن لیں جو موٹے اورباپردہ ہوں البتہ چہرے پر نقاب نہ باندھیں اورنہ ہی دستانے پہنیں۔ ان
Flag Counter