Maktaba Wahhabi

260 - 380
طریقۂ حج اور احکام و مسائل جب عمرے سے فارغ ہو جائیں تو ۷/ ذوالحج تک مکہ معظمہ میں قیام کے دوران ہرممکن حد تک کوشش کریں کہ نمازِ پنجگانہ مسجدِ حرام میں باجماعت ادا کریں، کیونکہ ایک حدیث شریف کی رو سے مسجدِ حرام میں پڑھی گئی ایک نماز کا ثواب دیگر مساجد کی بہ نسبت ایک لاکھ گُنا زیادہ ہے۔ چنانچہ سنن ابن ماجہ اور مسند احمد میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (( صَلَوٰۃٌ فِيْ مَسْجِدِيْ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَوٰۃٍ فِیْمَا سِوَاہُ اِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ، وَصَلَوٰۃٌ فِي الْمسْجِدِ الْحَرَامِ أَفْضَلُ مِنْ مَائَۃِ أَلْفِ صَلَوٰۃٍ فِیْمَا سِوَاہُ )) [1] ’’میری مسجد (مسجدِ نبوی)میں ایک نماز دوسری عام مساجد سے ایک ہزار گُنا افضل ہے سوائے مسجدِ حرام کے، اور مسجدِ حرام میں ایک نماز کا ثواب دوسری عام مساجد سے ایک لاکھ گُنا زیادہ ہے۔‘‘ جبکہ صحیح بخاری ومسلم میں مذکور حدیث کی رو سے عام مساجد میں باجماعت نماز
Flag Counter