Maktaba Wahhabi

117 - 380
احرام باندھنے کا طریقہ اگر کوئی شخص حج کے مہینوں کے علاوہ مثلا ًماہِ شعبان یارمضان المبارک وغیرہ میں میقات پرپہنچے تو وہ صرف عمر ے کا احرام باندھ سکتا ہے لیکن اگر وہ موسمِ حج میں آئے تو اس کے لیے صرف عمرہ ، صرف حج یا حج وعمرہ، تینوں طرح کے احرام میں سے کسی بھی ایک کااحرام باندھنا جائز ہے۔ (التحقیق والإیضاح لابن باز، ص: ۲۰) غسل کرنا: احرام باندھنے کا طریقہ یہ ہے کہ ضرورت ہو تو ناخن تراشے جائیں اورغیر ضروری بال صاف کیے جائیں۔ پھر مسنون طریقہ سے غسل کیاجائے حتیٰ کہ حیض ونفاس اور چھوٹے بچے والی عورتیں بھی غسل کریں کیونکہ احرام کا یہ غسل سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے، جیساکہ صحیح مسلم، سنن اربعہ، دارقطنی اور مسند احمد میں حضرت جابر ، حضرت زید بن ثابت اورحضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہم سے مروی احادیث سے پتہ چلتا ہے ۔ چنانچہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی طویل حدیث میں ہے : (( ۔۔۔حَتَّیٰ أَتَیْنَا ذَا الْحُلَیْفَۃِ فَوَلَدَتْ أَسْمَائُ بِنْتُ عُمَیْسٍ مُحَمَّدَ بْنَ اَبِیْ بَکْرٍ فَأَرْسَلَتْ اِلیٰ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم کَیْفَ أَصْنَعُ؟ قَالَ صلي اللّٰه عليه وسلم : اِغْتَسِلِيْ وَاسْتَثْفِرِيْ بِثَوْبٍ وَاَحْرِمِيْ )) [1] ’’جب ہم ذوالحلیفہ کے مقام پر پہنچے توحضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نے
Flag Counter