Maktaba Wahhabi

59 - 380
عمرے کا طریقہ اور احکام و مسائل مفہومِ استطاعت: حج وعمرہ کی فرضیت کے لیے استطاعت اور طاقت وقدرت کاہوناشرط ہے۔ لہٰذا استطاعت کے مفہوم اور اس کی اقسام کو اچھی طرح ذہن نشین کرلینا چاہیے تاکہ اس بات کا فیصلہ کرنا آسان ہوجائے کہ کسی مسلمان پر کب تک حج فرض نہیںہوتا اور کب اور کن حالات میں فرض ہوجاتا ہے۔ اس سلسلہ میں سورۂ آل عمران میں ارشادِ الٰہی ہے : {وَ لِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا} [آل عمران: ۹۷] ’’لوگوں پر اللہ تعالیٰ کا یہ حق (فرض )ہے کہ جو اس کے گھر (بیت اللہ شریف) تک پہنچنے کی استطاعت رکھتے ہوں ، وہ اس کا حج کریں۔‘‘ زادِ راہ اورسواری: اس آیت میں جس طاقت واستطاعت کاذکر ہوا ہے اس کے مفہوم کی تعیین کے سلسلے میں قرآن وسنت ہر دومیں واضح ہدایات موجود ہیں۔ چنانچہ سورۂ بقرہ میں ارشادِ الٰہی ہے:
Flag Counter