Maktaba Wahhabi

158 - 380
حرمِ مدنی: صحیح بخاری ومسلم، سنن ابو داود و بیہقی، مسند طیالسی اور مسند احمد میں مذکورہ بعض احادیث کی رو سے مدینہ طیبہ بھی حرم ہے۔ اس کے درخت کاٹنا ،گھاس اکھاڑنا، گری پڑی اشیاء کو (اعلان کی نیت کے سوا ) اٹھانا اورشکار کرنا بھی منع ہے۔ ان کا وہی کفارہ اور فدیہ ہے جو حرمِ مکی میں ارتکاب پر ذکر ہوا ہے ۔ وادیٔ وج کا شکار: طائف کے پا س ایک وادی ہے جسے ’’وج ‘‘کہا گیا ہے۔ اس وادی سے شکار کرنا بھی شافعیہ کے نزدیک منع ہے اورا س کے درخت کاٹنے بھی ممنوع ہیں کیونکہ تاریخ امام بخاری، ابو داود اور مسند احمد میں حضرت زبیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: (( أَنَّ النَّبِيَّ صلي اللّٰه عليه وسلم قاَلَ: اِنَّ صَیْدَ وَجٍّ وَعَضَاھَہٗ حَرَامٌ مُحَرَّمٌ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ )) [1] ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ وادیٔ وج سے شکار کرنا اور درخت کاٹنا حرام ہے۔‘‘ اور سنن ابو داود میں ہے: (( أَنَّ النَّبِيَّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ: صَیْدُ وَجٍّ مُحَرَّمٌ )) [2]
Flag Counter