Maktaba Wahhabi

138 - 380
محرّماتِ احرام جب کسی میقات سے احرام باندھ کر (( لَبَّیْکَ الَلّٰھُمَّ لَبَّیْکَ )) شروع کیا جائے تو اس وقت سے لے کر احرام کھولنے تک اس کے آداب اور شرعی پابندیوں کا لحاظ رکھنا ضروری ہوجاتا ہے۔ ان پابندیوں کو ’’محرّماتِ احرام‘‘ کہا جاتا ہے جوکہ قرآن وسنت کی رو سے درج ذیل ہیں۔ بال کاٹنا یانوچنا: احرام کی حالت میں سر یا جسم کے کسی بھی حصے سے بالوں کاکاٹنا، مونڈنا یانوچنا حرام ہے کیونکہ سورہ ٔبقرہ میں ارشادِ الٰہی ہے: {وَ لَا تَحْلِقُوْا رُئُ وْسَکُمْ حَتّٰی یَبْلُغَ الْھَدْیُ مَحِلَّہٗ} [البقرۃ: ۱۹۶] ’’اپنے سر نہ منڈواؤ، یہاں تک کہ قربانی اپنی جگہ پر پہنچ جائے۔‘‘ فدیہ: اگر کسی بیماری یا دوسرے جائز شرعی عذر کی وجہ سے بال کاٹنے ضروری ہو جائیں تو پھر اس کے بدلے میں فدیہ ادا کرنا ضروری ہوگا جیساکہ سورۂ بقرہ کی مذکورہ آیت میں ارشادِ الٰہی ہے: {فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَّرِیْضًا اَوْ بِہٖٓ اَذًی مِّنْ رَّاْسِہٖ فَفِدْیَۃٌ مِّنْ صِیَامٍ اَوْ صَدَقَۃٍ اَوْ نُسُکٍ} [البقرۃ: ۱۹۶]
Flag Counter