Maktaba Wahhabi

95 - 380
’’اگر رات کو گھر میں داخل ہو تو اس وقت تک داخل نہ ہوجب تک کہ تمھارے گھر والی زائد بالوں کی صفائی ستھرائی اورسر کے پراگندہ بالوں کی کنگھی پٹی نہ کرلے۔‘‘ سبحان اللہ! بظاہر یہ بات اگرچہ معمولی ہی محسوس ہو لیکن حقیقت میں میاں بیوی کی خوشگوار ازدواجی زندگی کا ایک زبردست راز لیے ہوئے ہے کہ نہ دلوں میں بال آئے نہ کشیدگی پیدا ہو اور نہ حالات خراب ہونے کی نوبت آنے پائے۔ اسی طرح شارحینِ حدیث نے رات کے وقت اچانک گھر میں داخل نہ ہونے کی کئی اورمصلحتیں بھی ذکر کی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ہدایت پر عمل کرنے والے مسافر کے دل میں بال آتا ہے نہ اس کے اپنی بیوی پر بھرپور اعتماد کوٹھیس پہنچتی ہے اورنہ ہی ان کی خلوص ووفا سے معمور محبت میں کوئی فرق آتا ہے۔ (تفصیل کے لیے دیکھیں: فتح الباري ۹/ ۳۳۹۔ ۴۳۲) سفر کی دعائیں : 1۔سفر کی تیار ی کے امور سے فارغ ہو کر جب گھر سے نکلنے لگیں تو سنن ابی داود میں مذکور یہ دعا کریں: (( بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ )) ’’اللہ کانام لے کر اور اس پر توکل کر کے (گھر سے نکل رہا ہوں) اور اس کی توفیق کے بغیر نہ نیکی کرنے کی ہمت ہے نہ بُرائی سے بچنے کی طاقت ہے۔‘‘ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب کوئی شخص گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھ لیتا ہے تو شیطان اس کا پیچھا چھوڑ دیتا ہے اوروہ اپنے چیلوں کوبھی اس کا پیچھا چھوڑ دینے کی
Flag Counter