Maktaba Wahhabi

46 - 380
(( اِنَّ الْاِسْلَامَ یَھْدِمُ مَاکَانَ قَبْلَہٗ، وَاِنَّ الْھِجْرَۃَ تَھْدِمُ مَا کَانَ قَبْلَھَا، وَاِنَّ الْحَجَّ یَھْدِمُ مَاکَانَ قَبْلَہٗ )) [1] ’’اسلام قبول کرنا پہلے تمام گناہوں کو مٹا دیتا ہے اور (دین کی خاطر) ہجرت کرنا پہلے گناہوں کو ختم کر دیتا ہے اور حج کرنا بھی سابقہ گناہوں کو ملیا میٹ کردیتا ہے۔‘‘ جنت کی بشارت: حج وعمرہ سے حاصل ہونے والی سعادتوں، کامرانیوں اورفضائل وبرکات کا یہ عالَم ہے کہ تمام گناہوں کے کفارے کے ساتھ ساتھ جنت کی خوش خبریاں بھی کانوں میں رس گھولتی، دلوں میں ایمان جگاتی اور روح کو بالیدگی وتازگی بخشتی ہیں۔ چنانچہ صحیح بخاری ومسلم کی ایک حدیث میں نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے : (( اَلْعُمْرَۃُ اِلَی الْعُمْرَۃِ کَفَّارَۃٌ لِّمَا بَیْنَھُمَا، وَالْحَجُّ الْمَبْرُوْرُ لَیْسَ لَہٗ جَزَآئٌ اِلَّا الْجَنَّۃَ )) [2] ’’ایک عمرہ دوسرے عمرہ تک کے تمام گناہوں کا کفارہ ہے اور حجِ مبرور کا ثواب توجنت ہی ہے۔‘‘ بوڑھوں، ضعیفوں اورعورتوں کا جہاد : میدانِ کارزار میں کفار ومشرکین کو تہہِ تیغ کرنے والے غازیوں اور شہیدوں
Flag Counter