Maktaba Wahhabi

254 - 380
وَمِنَّا مَنْ أَھَلَّ بِحَجٍّ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَکَّۃَ، قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم : مَنْ اَھَلَّ بِعُمْرَۃٍ، وَلَمْ یُھْدِ فَلْیَحِلَّ، وَمَنْ اَحْرَمَ بِعُمْرَۃٍ وَأَھْدَیٰ فَلْیُھِلَّ بِالْحَجِّ مَعَ الْعُمْرَۃِ، ثُمَّ َلا یَحِلُّ حَتَّیٰ یَحِلَّ مِنْھُمَا، (وفي روایۃ:) فَلَا یَحِلَّ حتَّیٰ یَحِلَّ بِنَحْرِ ھَدْیِہٖ … )) [1] ’’ہم حجۃ الوداع کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے۔ ہم (صحابہ وصحابیات رضی اللہ عنہم ) میں سے کسی نے عمرے (حجِ تمتُّع) کے لیے احرام باندھا اورکسی نے حجِ مفرد کے لیے۔ جب ہم مکہ مکرمہ پہنچے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے عمرے کا احرام باندھا اورقربانی ساتھ نہیں لایا وہ (عمرہ کر کے) احرام اتار دے اورجس نے احرام توعمرے کا باندھا مگر قربانی ساتھ لایا وہ حج وعمرہ دونوں (حجِ قِران) کی نیت کر لے اور(عمرہ کرنے کے باوجود) حج مکمل کرلینے تک احرام نہ اتارے۔‘‘ (اور ایک روایت میں ہے:) ’’قربانی کا جانور ذبح کرنے تک احرام نہ اتارے۔‘‘ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (( ۔۔۔ فَکَانَ مِنَ النَّاسِ مَنْ اَھْدَیٰ، وَمِنْھُمْ مَنْ لَمْ یُھْدِ، فَلَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صلي اللّٰه عليه وسلم مَکَّۃَ قَالَ لِلنَّاسِ: مَنْ کَانَ مِنْکُمْ اَھْدَیٰ فَاِنَّہٗ لَا یَحِلُّ مِنْ شَيئٍ حَرُمَ مِنْہُ حَتَّیٰ یَقْضِيَ حَجَّہٗ، وَمَنْ لَّمْ یَکُنْ مِنْکُمْ اَھْدَیٰ فَلْیَطُفْ بِالْبَیْتِ وَبِالصَّفَا والْمَرْوَۃِ، وَلْیُقَصِّرْ وَلْیَحْلِلْ ۔۔۔ )) [2] ’’(حجۃ الوداع کے موقع پر) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو لوگ تھے ان میں سے بعض اپنے ساتھ قربانی کے جانور لائے تھے اوربعض نہیں لائے تھے۔
Flag Counter