Maktaba Wahhabi

246 - 380
أَنْجَزَ وَعْدَہٗ، وَنَصَرَعَبْدَہٗ ، وَھَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَہٗ )) [1] ’’اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اورہر قسم کی تعریف اسی کے لیے ہے، وہی زندہ کرتا اورمارتا ہے اور وہ ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اس نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اپنے بندے کی مدد فرمائی اور اکیلے اس نے تمام سرکش جماعتوں کوشکست دی۔‘‘ یہ ذکر و دعا تین مرتبہ کرنے کے بعد اپنے لیے اور اپنے عزیز واقارب کے لیے دین ودنیا کی بھلائیوں کی دعائیں کریں۔ اس کے بعد صفا سے نیچے کی طرف اترتے جائیں اورمروہ کی طرف چلنے لگیں اورسعی شروع کردیں جس کے بارے میں مسند احمد، مستدرک حاکم، سنن دارقطنی اور بیہقی میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: (( اِسْعَوْا، اِنَّ اللّٰہَ کَتَبَ عَلَیْکُمُ السَّعْيَ )) [2] ’’سعی کرو کیونکہ اللہ نے تم پر یہ سعی فرض کی ہے۔‘‘
Flag Counter