Maktaba Wahhabi

209 - 380
اس طواف سے پہلے کندھوں کو ڈھانپ کر رکھنا چاہیے اوریہ طواف مکمل ہوتے ہی پھر اپنے دونوں کندھوں کو اوپر والی چادر سے ڈھانپ لیں اورنمازوں کے دوران مناسکِ حج کے وقت دوبارہ کبھی بھی یہ ہیئتِ اضطباع جائز نہیں۔ جبکہ اکثر وبیشتر حجا ج کو دیکھا گیا ہے کہ کم علمی کی وجہ سے جب وہ میقات سے احرام باندھتے ہیں تب سے لے کر عمرہ کا احرام کھولنے تک اورپھر حج کا احرام باندھنے سے لے کر تمام مناسکِ حج مکمل کرنے تک اپنے دائیں کندھے کو ننگا ہی رکھتے ہیں اوراسی طرح تمام نمازیں بھی پڑھتے رہتے ہیں جوکہ ہرگز صحیح نہیں ہے حتیٰ کہ طواف کی دو رکعتیں بھی دونوں کندھوں کوڈھانپ کرپڑھنا ضروری ہے۔ (التحقیق والإیضاح، ص: ۲۹)
Flag Counter