Maktaba Wahhabi

208 - 380
مسند احمد میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے : (( أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم وَأَصْحَابَہٗ اِعْتَمَرُوْا مِنْ جِعِرَّانَۃَ فَرَمَلُوْا بِالْبَیْتِ، وَجَعَلُوْا اَرْدِیَتَھُمْ تَحْتَ آبَاطِھِمْ، ثُمَّ قَذَفُوْھَا عَلٰی عَوَاتِقِھِمُ الْیُسْرَیٰ )) [1] ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے جعرانہ سے (احرام باندھ کر) عمرہ کیا اور بیت اللہ شریف کے گرد رمل چال سے طواف کیا اور اپنی اوپر والی چادروں کو اپنی (دائیں) بغلوں کے نیچے سے گزار کر انھیں اپنے بائیں کندھوں پر ڈال لیا۔‘‘ سنن ابو داود، ترمذی، ابن ماجہ، دارمی اور مسند احمد میں حضرت ابو یعلی بن امیہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے مروی حدیث کے مطابق یہ ہیئت یعنی اضطباع صرف پہلے طواف کے سات چکروں کے ساتھ ہی خاص اورمسنون ہے۔[2]
Flag Counter