Maktaba Wahhabi

102 - 380
وتخریج کے ساتھ شائع ہوجائے توپھر مفید تر ہوجائے گی۔ اب دیکھیں کہ یہ سعادت کس کے مقدر میں لکھی ہے ۔[1] المختصر سارا سفر ذکرِ الٰہی میں مشغول رہیں ، قصر وجمع یاصرف قصر کرکے اوقاتِ مقررہ پر باجماعت نماز یں اداکرتے جائیں ۔ لایعنی اورفضول گفتگو سے پرہیز کریں۔ یہ طرزِ عمل صرف سفرِ حج یاعام سفر میں ہی نہیں بلکہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں بھی ضروری ہے کہ لایعنی امور اورفضول گوئی سے اجتناب کیاجائے ۔ یہ کسی مسلمان کے ’’حُسنِ اسلام‘‘کی علامت ہے جیسا کہ سنن ترمذی وابن ماجہ ، موطاامام مالک اورمسند احمد میں حدیث ہے : (( مِنْ حُسْنِ اِسْلَامِ الْمَرْئِ تَرْکُہٗ مَا لَا یَعْنِیْہِ )) [2]
Flag Counter