Maktaba Wahhabi

101 - 380
ایسے ہی جہاں رات بسر کریں، کوئی شہر دیکھیں ، صبح طلوع ہو، شام کی تاریکی ڈیرے ڈالنے لگے تو ان تمام مواقع کے لیے بھی دعائیں ہیں، وہ سب بھی کسی صحیح سند سے ثابت شدہ مسنون دعاؤں والی کتاب سے یادکرلینی چاہییں۔ ایسی کتابوں سے ہماری نظر میں سب سے بہترین کتاب ’’صحیح الکلم الطیب‘‘ ہے جو کہ دراصل شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب ’’الکلم الطیب‘‘ کااختصار ہے ۔ علامہ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ نے پہلے اس کتاب کی تخریج وتحقیق کی، جو شائع شدہ ہے، پھر انھوں نے اس کتاب میں مذکور صحیح سند سے ثابت شدہ دعاؤں کومستقل شکل میں ’’صحیح الکلم الطیب‘‘ کے نام سے شائع کیا۔ مذکورہ کتاب کی اسی خصوصیت کے پیش نظر ہم نے اسے اردو داں طبقہ کے لیے اردو کے قالب میں ڈھال کر اور طویل ضمیمہ شامل کرکے ’’مسنون ذکرِ الٰہی‘‘ کے نام سے شائع کیا ہے۔ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ ایسے ہی ہمارے ایک مصری فاضل شیخ ابو عبیدہ عبدالعزیزالماجد (موظف الشؤن الإسلامیۃ بوزارۃ الدفاع، أبو ظہبی) کی کتاب ’’صحیح الأذکار‘‘ بھی ہے جو انتہائی معیاری اور اول الذکر کتاب سے دو یا سہ گنا زیادہ ضخیم بھی ہے۔ یہ کتاب ابو ظہبی سے شائع ہوئی ہے۔ اسی طرح برصغیر پاک و ہند میں حضرت العلّام مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ کی کتاب ’’پیارے رسول کی پیاری دعائیں‘‘ بھی نہایت عمدہ ہے۔ عربی زبان میں امام نووی رحمہ اللہ کی کتاب ’’الاذکار‘‘ اور اردو میں مولانا عبدالسلام بستوی رحمہ اللہ کی کتاب ’’اسلامی وظائف ‘‘دونوں اپنے موضوع کی ضخیم کتابیں ہیں۔ امام نووی رحمہ اللہ کی کتاب ’’الاذکار‘‘ پر تو شیخ عبدالقادر ارناؤوط نے تحقیقی کام بھی کیا ہے اور یہ کتاب ان کی تحقیق وتخریج کے ساتھ چھپ چکی ہے۔ البتہ آخرالذکر کتاب ’’اسلامی وظائف ‘‘بھی دورِ حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق تحقیق
Flag Counter