Maktaba Wahhabi

94 - 326
رخِ کریم کے لیے بنائے اور اسے میرے لیے میری زندگی میں اور مرنے کے بعد نفع بخش بنائے،اور جس شخص تک بھی یہ کتاب پہنچے اسے اس کے ذریعے نفع پہنچائے،بے شک اللہ کی ذات سب سے بہتر ذات ہے،جس سے سوال کیا جاتا ہے اور انتہائی کریم ہے،جس سے اُمید وابستہ کی جاتی ہے،وہی ہمارے لیے کافی اور بہترین کارساز ہے،نیز میں اللہ عزوجل سے سوال کرتا ہوں کہ وہ نبی ٔامین،خاتم الانبیاء والمرسلین،ہمارے نبی محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر،آپ کے تمام آل و اصحاب پر اور قیامت تک آنے والے ان کے سچے متبعین پر (اپنی) رحمت و سلامتی اور برکت نازل فرمائے۔ وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ عَبْدِہِ وَرَسُوْلِہِ الْأَمِیْنُ،نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ آلِہِ وَأَصْحَابِہِ وَمَنْ تَبِعَہُمْ بِإِحْسَانِ إِلیٰ یَوْمِ الدِّیْنِ۔ مؤلف بروز منگل،بوقت عصر،مطابق ۱۶/ ۱۰/ ۱۴۱۹ ہجری ٭٭٭
Flag Counter