Maktaba Wahhabi

93 - 326
ہیں وہ ’’ طاغوت ‘‘ ہیں،یعنی وہ شرکاء اور بت جن کی وہ اللہ کے علاوہ عبادت کرتے ہیں،اور ہر وہ ذات جس کی اللہ کے علاوہ پرستش کی جائے اور وہ اس سے راضی ہو،یہ طواغیت اپنے عبادت گزاروں کو ایمان کی روشنی سے نکال کر جہالت،کفر،نفاق اور غفلت کی تاریکیوں کی طرف لاتے ہیں۔اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيَاؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُمْ مِنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَاتِ أُولَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴾ (البقرۃ:۲۵۷) ’’ اور کافروں کے اولیاء طاغوت ہیں،جو انھیں روشنی سے نکال کر تاریکیوں کی طرف لاتے ہیں،یہ جہنمی لوگ ہیں جو اس میں ہمیشہ رہیں گے۔‘‘ میں نے اس بحث کو دو مباحث میں تقسیم کیا ہے،اور ہر مبحث کے تحت حسب ذیل مطالب ہیں : ٭ پہلا مبحث....ایمان کا نور پہلا مطلب: ایمان کا مفہوم دوسرا مطلب: حصولِ ایمان اور اس میں زیادتی کے اسباب و ذرائع تیسرا مطلب: ایمان کے فوائد و ثمرات چوتھا مطلب: ایمان کی شاخیں پانچواں مطلب: مومنوں کے اوصاف ٭ دوسرا مبحث ....نفاق کی تاریکیاں پہلا مطلب: نفاق کا مفہوم دوسرا مطلب: نفاق کی قسمیں تیسرا مطلب: منافقوں کے اوصاف چوتھا مطلب: نفاق کے اثرات و نقصانات میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے سوال کرتا ہوں کہ وہ اس تھوڑے عمل کو مبارک اور خالص اپنے
Flag Counter