Maktaba Wahhabi

42 - 326
وہ چلتے ہوں،یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے وہ کسی چیز کو تھام سکیں،یا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے ہوں،یا ان کے کان ہیں جن سے وہ سنتے ہوں،آپ کہہ دیجیے: تم اپنے سارے شرکاء کو بلالو،پھر میری ضرر رسانی کی تدبیر کرو،اور مجھے ذرا بھی مہلت نہ دو،یقیناً میرا مددگار (دوست) اللہ تعالیٰ ہے جس نے یہ کتاب نازل فرمائی اور وہ نیک بندوں کی مدد کرتا ہے،اور تم لوگ اللہ کو چھوڑ کر جن لوگوں کی عبادت کرتے ہو وہ تمہاری کچھ مدد نہیں کرسکتے اور نہ وہ خود اپنی ہی مدد کرسکتے ہیں،اور اگر تم ان کو کوئی بات بتلانے کے لیے بلاؤ تو وہ اس کو نہ سنیں گے اور ان کو آپ دیکھیں گے کہ وہ آپ کودیکھ رہے ہیں،حالانکہ وہ کچھ بھی نہیں دیکھتے۔‘‘ نیز ارشادِ باری ہے: ﴿وَاتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ آلِهَةً لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ وَلَا يَمْلِكُونَ لِأَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا وَلَا يَمْلِكُونَ مَوْتًا وَلَا حَيَاةً وَلَا نُشُورًا ﴾[الفرقان:۳] ’’ ان لوگوں نے اللہ کے سوا جنھیں اپنا معبود بنا رکھا ہے وہ کسی چیز کو پیدا نہیں کرسکتے بلکہ وہ خود پیدا کیے جاتے ہیں،یہ تو اپنی جان کے نقصان و نفع کا بھی اختیار نہیں رکھتے،اور نہ موت و حیات کے اور نہ دوبارہ جی اُٹھنے کے وہ مالک ہیں۔‘‘ اور یہ معبودانِ باطلہ ان صفات کے ساتھ ساتھ نہ اپنے عابدوں سے تکلیف کے ہٹانے کے مالک ہیں اور نہ ہی اسے دوسرے کی طرف پھیرنے کے۔ارشادِ الٰہی ہے: ﴿قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُمْ مِنْ دُونِهِ فَلَا يَمْلِكُونَ كَشْفَ الضُّرِّ عَنْكُمْ وَلَا تَحْوِيلًا ﴾[الاسراء:۵۶] ’’ کہہ دیجیے اللہ کے سوا جنھیں تم معبود سمجھ رہے ہو،انھیں پکارو،لیکن نہ تو وہ تم سے کسی تکلیف کو دُور کرسکتے ہیں اور نہ بدل سکتے ہیں۔‘‘
Flag Counter