Maktaba Wahhabi

279 - 326
۲: گناہِ کبیرہ۔[1] ۳: گناہ صغیرہ۔[2] البتہ بدعت کے گناہ صغیرہ ہونے کی درج ذیل شرطیں ہیں : پہلی شرط: بدعتی اس بدعت پر ہمیشگی نہ برتے،کیونکہ ایسا کرنے سے وہ صغیرہ اس کے حق میں کبیرہ بن جائے گا۔ دوسری شرط: اس کی دعوت نہ دے،کیونکہ کثرت عمل سے گناہ صغیرہ بھی کبیرہ ہوجاتا ہے۔ تیسری شرط: اسے لوگوں کی مجلس اور اس معاشرے میں انجام نہ دے جہاں سنتوں پر عمل ہوتا ہو۔ چوتھی شرط: بدعت کو معمولی اور حقیر نہ جانے،کیونکہ ایسا کرنا گناہ کو کمتر سمجھنا ہے اور گناہ کو کمتر سمجھنے کا جرم گناہ سے بڑھ کر ہوتا ہے۔[3] بدعت کی ان تینوں قسموں پر ضلالت (گمراہی) کا اطلاق ہوتا ہے،کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر بدعت کو گمراہی قرار دیا ہے،جس میں بدعت مکفرہ اور بدعت مفسقہ سب شامل ہیں،خواہ وہ گناہ صغیرہ ہوں یا کبیرہ۔[4] کچھ لوگوں نے احکام شریعت کی پانچ قسموں کی طرح بدعت کی بھی درج ذیل پانچ قسمیں کی ہیں : (۱) بدعت واجب (۲) بدعت حرام (۳) بدعت مستحب (۴) بدعت مکروہ (۵) بدعت مباح (جائز)
Flag Counter