Maktaba Wahhabi

258 - 326
کے کوئی نہیں جانتا۔اور پختہ و مضبوط علم والے یہی کہتے ہیں کہ ہم تو ان پر ایمان لاچکے،ساری آیتیں ہمارے رب ہی کی طرف سے ہیں اور نصیحت تو صرف عقل والے ہی حاصل کرتے ہیں۔‘‘ ۴۔ نرمی عقل پر اعتماد کرنا:....چنانچہ جو شخص قرآن و سنت یا ان دونوں میں سے کسی ایک کو چھوڑ کر صرف عقل پر اعتماد کرتا ہے وہ گمراہی کے دلدل میں جاپھنستا ہے،ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ﴾ (الحشر:۷) ’’اور تمہیں جو کچھ رسول دیں اسے لے لو اور جس سے روکیں رک جاؤ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو،یقیناً اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے والا ہے۔‘‘ نیز ارشاد ہے: ﴿وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا مُبِينًا﴾ (الاحزاب:۳۶) ’’اور کسی مومن مرد اور مومنہ عورت کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے بعد اپنے کسی امر کا کوئی اختیار باقی نہیں رہتا۔یاد رکھو! اللہ اور اس کے رسول کی جو بھی نافرمانی کرے گا وہ صریح گمراہی میں پڑے گا۔‘‘ ۵۔ تقلید اور تعصب:....کیونکہ اکثر اہل بدعت اپنے آباء و اجداد اور پیران و مشائخ کی تقلید کرتے ہیں اور دوسروں کے مذاہب کے ساتھ تعصب رکھتے ہیں،(ایسے لوگوں کے بارے میں ) اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنْزَلَ اللَّهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا أَلْفَيْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا ﴾ (البقرہ:۱۷۰)
Flag Counter