’’یعنی اہل سنت والجماعت کے چہرے سفید ہوں گے اور اہل بدعت و افتراق کے چہرے سیاہ ہوں گے۔‘‘[1]
صاحب سنت (متبع سنت) زندہ دل،روشن ضمیر اور ظاہری و باطنی طور پر احکام الٰہی کا پیرو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع فرمان ہوتا ہے۔
بدعتی مردہ دل اور تاریک ضمیر ہوتا ہے،اہل بدعت پر تاریکی غالب ہوتی ہے،چنانچہ ان کے دل اور ان کے سارے حالات تاریک ہوتے ہیں،لیکن اللہ تعالیٰ جسے سعادت سے نوازنا چاہتا ہے اسے بدعت کی ان کالی گھٹاؤں سے نکال کر سنت کے نور میں لاداخل کرتا ہے۔[2]
میں نے اس بحث کو دو مباحث میں تقسیم کیا ہے اور ہر مبحث کے تحت حسب ذیل چند مطالب ہیں :
پہلی بحث:....سنت کی روشنی
پہلا مطلب:سنت کا مفہوم
دوسرا مطلب:اہل سنت کے نام
تیسرا مطلب:سنت مطلق نعمت ہے
چوتھا مطلب:سنت کا مقام
پانچواں مطلب:صاحب سنت کا مقام اور بدعتی کا انجام
دوسری بحث: ....بدعت کے اندھیرے
پہلا مطلب:بدعت کا مفہوم
دوسرا مطلب:عمل کی قبولیت کی شرطیں
تیسرا مطلب:دین اسلام میں بدعت کی مذمت
|