Maktaba Wahhabi

210 - 326
بہتر اعمال آخری اعمال ہوا کرتے ہیں۔ ۱۱: مخلص و تقویٰ شعار افراد کی صحبت اور ہم نشینی اختیار کرنا: کیونکہ مخلص ہم نشین آپ کو خیر سے محروم نہ کرے گا اور آپ اس سے اپنے لیے نیک نمونہ پائیں گے،لیکن اگر ریاکار اور مشرک شخص کا عمل اپنائیں گے تو وہ آپ کو جہنم کی آگ میں جلادے گا۔ ۱۲: اللہ عزوجل سے دعا و مناجات اور اس کی پناہ لینا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس کی تعلیم دی ہے،فرمایا: (( أَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوْا ہَذَا الشِّرْکَ فَإِنَّہُ أخْفٰی مِنْ دَبِیْبِ النَّمْلِ۔)) ’’ اے لوگو! اس شرک سے بچو،کیونکہ یہ چیونٹی کی چال سے بھی پوشیدہ تر ہے۔‘‘ بعض صحابہ نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جب یہ چیونٹی کی چال سے بھی پوشیدہ اور باریک ہے تو ہم اس سے کیسے بچ سکتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہا کرو! (( أَللّٰہُمَّ إِنَّا نَعُوْذُبِکَ أَنْ نُّشْرِکَ بِکَ شَیْئًا نَعْلَمُہُ وَنَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا نَعْلَمَہُ۔)) [1] ’’ اے اللہ! ہم اس بات سے تیری پناہ چاہتے ہیں کہ کسی ایسی چیز کو تیرا شریک بنائیں جسے ہم جانتے ہوں،اور تجھ سے اس چیز کی بخشش مانگتے ہیں جسے ہم نہیں جانتے۔‘‘ ۱۳: بندہ کی یہ چاہت کہ اللہ اسے یاد کرے اور وہ اللہ کی یاد کی چاہت کو مخلوق کی مدح و ثنا کی چاہت پر مقدم رکھے: ارشادِ باری ہے: ﴿فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ﴾ [البقرۃ:۱۵۲] ’’ تم مجھے یاد کرو میں تمھیں یاد کروں گا۔‘‘ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (حدیث قدسی میں ) اپنے رب سبحانہ وتعالیٰ سے روایت کرتے
Flag Counter