Maktaba Wahhabi

190 - 326
۱: ریاکاری مسلمانوں کے لیے مسیح دجال سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( أَلَا أُخْبِرُکُمْ بِمَا ہُوَ أَخَوْفُ عَلَیْکُمْ عِنْدِيْ فِيْ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ؟ قَالَ: قُلْنَا: بَلیٰ۔فَقَالَ: الشِّرْکُ الْخَفِي أَنْ یَقُوْمَ الرَّجُلُ یُصَلِّي فَیَزِیْنُ صَلَاتَہٗ لِمَا یَرَی مَنْ نَظَرَ رَجُلٌ۔))[1] ’’ کیا میں تمھیں اس چیز کی خبر نہ دوں جو میرے نزدیک تمہارے لیے مسیح دجال سے بھی زیادہ خوفناک ہے؟ راوی کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا: ہاں کیوں نہیں ! فرمایا: وہ شرک خفی ہے کہ آدمی کھڑا نماز پڑھے تو کسی شخص کو اپنی طرف دیکھتا ہوا دیکھ کر اپنی نماز اور سنوار لے۔‘‘ ۲: ریاکاری بکریوں کے ریوڑ میں بھیڑیے کے گھسنے سے بھی زیادہ تباہ کن ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((مَا ذِئْبَانِ جَائِعَانِ أُرْسِلَا فِيْ غَنَمٍ بِأَفْسَدَ مِنْ حِرْصِ الْمَرْئِ عَلَی الْمَالِ وَالشَّرْفِ لِدِیْنِہٖ۔)) [2] ’’ بکریوں کے کسی ریوڑ میں بھیجے گئے دو بھوکے بھیڑیے اتنا زیادہ نقصان دہ نہیں جتنا مال و شرف کا لالچ آدمی کے دین کو نقصان پہنچاتا ہے۔‘‘ یہ ایک مثال ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ مال کے لالچ سے دین برباد ہوجاتا ہے،وہ اس طرح کہ مال انسان کو اللہ کی اطاعت سے غافل کردے اور دین کے نام پر دنیوی شرف کا لالچ بھی دین کو خراب کردیتا ہے،جب انسان کا
Flag Counter