Maktaba Wahhabi

170 - 326
چوتھا مطلب: ریاکاری کی اقسام اور اس کی باریکیاں۔ پانچواں مطلب: ریاکاری کی اقسام اور عمل پر اس کے اثرات۔ چھٹا مطلب: ریاکاری کے اسباب و محرکات۔ ساتواں مطلب: اخلاص کے حصول کے طریقے اور ریاکاری کا علاج۔ میں اللہ عزوجل سے اس کے اس اسم اعظم کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ جب اس کے ذریعے اس سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ عطا کرتا ہے اور جب اس کے ذریعے اس سے دُعا کی جاتی ہے تو وہ قبول کرتا ہے کہ وہ اس تھوڑے سے عمل کو مبارک اور خالص اپنی رضا کے لیے بنائے اور اس کے مؤلف،اس کے پڑھنے والے،نیز اس کے چھاپنے،نشر اور کمپوز کرنے والے کو جنت کے (مقام) فردوسِ اعلیٰ سے قریب کرنے والا بنائے اور اسے میرے لیے میری زندگی میں اور مرنے کے بعد نفع بخش بنائے اور جس شخص تک بھی یہ کتاب پہنچے اسے اس کے ذریعہ سے فائدہ پہنچائے۔بے شک اللہ کی ذات سب سے بہتر ذات ہے،جس سے سوال کیا جاتا ہے اور انتہائی کریم ہے،جس سے اُمید وابستہ کی جاتی ہے،وہی ہمارے لیے کافی اور بہترین کارساز ہے اور نیکی کی توفیق اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اللہ بالا و برتر ہی کی طرف سے ہے۔ وَصَلَّی اللّٰہُ وَسَلَّمَ وَبَارَکَ عَلیٰ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ آلِہِ وَأَصْحَابِہِ وَمَنْ تَبِعَہُمْ بِإِحْسَانِ إِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ۔ مؤلف بروز منگل،بوقت عصر،مطابق ۱۶/ ۱۰/ ۱۴۱۹ ہجری ٭٭٭
Flag Counter