پیش کرتے ہوئے سب سے پہلے اللہ ذوالجلال کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس کی توفیق اور مدد سے کتاب کا ترجمہ پایۂ تکمیل کو پہنچا،اس کے بعد اپنے والدین بزرگوار کا شکر ادا کرتا ہوں جن کی انتھک تعلیمی و تربیتی کوششوں کی بدولت دین اسلام کی ادنیٰ سی خدمت کا شرف حاصل ہوا،اللہ تعالیٰ انھیں دنیا و عقبیٰ کی بھلائیوں سے نوازے اور اسے ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے،نیز اپنی اہلیہ،اہل خانہ اور جملہ معاونین کا شکریہ ادا کرتا ہوں،اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر سے نوازے۔(آمین)
بعدہ! فاضل بھائی جناب فضیلۃ الشیخ ابوالمکرم عبدالجلیل حفظہ اللہ (مترجم وزارت اسلامی امور و اوقاف و دعوت و ارشاد،ریاض) کا شکریہ ادا کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں،جنھوں نے بڑی ژرف نگاہی سے ترجمہ پر نظر ثانی کی اور تصحیح فرمائی اور پھر کتابت،طباعت اور دیگر ضروری امور میں بھرپور تعاون سے نوازا،دیگر معاونین کا بھی ممنون و مشکور ہوں جنھوں نے کتاب میں کسی بھی طرح سے ہاتھ بٹایا،جزاہم اللہ خیرا۔
آخر میں تمام اہل علم اور طالبان علم سے میری پرخلوص درخواست ہے کہ اگر کتاب میں کسی بھی قسم کی فروگذاشت نظر آئے تو ضرور مطلع فرمائیں اور اپنے مفید مشوروں سے نوازیں۔
اللہ عزوجل سے دُعا ہے کہ اس کتاب کے ذریعہ سے اردو دان حلقہ کو فائدہ پہنچائے،نیز اس کے مؤلف،مترجم،مصحح،ناشر اور جملہ معاونین کو اخلاص قول و عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین!
وَصَلَّی اللّٰہُ وَسَلَّمَ عَلیٰ عَبْدِہِ وَرَسُوْلِہِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ
وَّعَلیٰ آلِہٖ وَصَحْبِہٖ أَجْمَعِیْنَ۔
۲۵ / صفر ۱۴۲۵ھ ابوعبداللہ/ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی
مدینہ طیبہ،مملکت سعودی عرب
٭٭٭
|