Maktaba Wahhabi

87 - 141
لوگ اور توبہ کی اقسام توبہ کو دوام دینے اس پر قائم رہنے کے لحاظ سے لوگوں کی چار اقسام ہیں : ۱۔ پہلا طبقہ: ان لوگوں کا ہے کہ توبہ کرنے والا آخر عمر تک اپنی توبہ پر کار بند رہتا ہے؛ اور جو کچھ اس سے ہوگیا ہے اس کا تدارک کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ اپنے نفس میں کوئی ایسی چیز نہیں لاتا جس کی وجہ سے وہ اس گناہ کا دوبارہ ارتکاب کرے۔ سوائے ان لغزشوں کے جن سے کوئی بھی بشر خالی نہیں ہے۔ یہی توبہ میں استقامت ہے اور ایسی توبہ کرنے والا بھلائی کے کاموں میں سبقت لے جانے والا ہے۔ ایسے انسان کوسابق بالخیرات کہتے ہیں اور ایسی توبہ کو ’’توبۃ النصوح‘‘ کہتے ہیں ۔اور یہ نفس ’’نفس مطمئنہ‘‘ ہے۔ ۲۔ دوسرا طبقہ : ان لوگوں کا ہے کہ توبہ کرنے والا بڑے بڑے امور میں استقامت پر رہا۔ کبیرہ گناہوں سے بھی بچ کر رہا مگر پھر بھی اس سے گناہ صادر ہوتے رہے۔ اگرچہ یہ گناہ عمداً نہیں تھے، مگر حالات کے ہاتھوں بغیر کسی عزم وارادہ کے اس سے ایسا ہوجاتا رہا۔ اور جب بھی اس سے کسی گناہ کا ارتکاب ہوا ، اس نے اپنے نفس کو ملامت کیا ، شرمندہ ہوا، اور آئندہ کے لیے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دوبارہ ان اسباب کے قریب بھی نہیں پھٹکے گا جن کی وجہ سے اس گناہ کا ارتکاب ہوا ہے۔ یہ بھی اونچا رتبہ ہے ، مگر اس کا مقام پہلے سے کم ہے۔ ان لوگوں سے بھی اللہ تعالیٰ نے بھلائی کا وعد کررکھا ہے ، فرمایا: ﴿الَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ کَبَائِرَ الْاِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ اِنَّ رَبَّکَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَۃِ﴾ (النجم:۳۲) ’’ وہ لو گ جو کبیرہ گناہوں اورفحاشی کے کاموں سے بچتے ہیں ، سوائے چھوٹے
Flag Counter