﴿وَسَیُجَنَّبُہَا الاَْ تْقٰی ﴾ (اللیل:۱۷)
’’ اور اس سے متقی لوگوں کو بچا لیا جائے گا۔‘‘
اورفرمایا:
﴿وَاِنْ مِّنْکُمْ اِلَّا وَارِدُہَا کَانَ عَلیٰ رَبِّکَ حَتْماً مَّقْضِیّاًO ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّنَذَرُ الظّٰالِمِیْنَ فِیْہَا جِثِیّاً﴾ (مریم:۷۱-۷۲)
’’اور تم میں سے کوئی (شخص) نہیں مگر اُسے اُس (جہنم) پر گزرنا ہو گا۔ یہ تمہارے رب پر لازم اور مقرر ہے۔پھر ہم پرہیزگاروں کونجات دیں گے اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل پڑا ہوا چھوڑ دیں گے۔‘‘
۳۸۔ جنت کی کامیابی:
اللہ تعالیٰ متقین کو اس طرح عزت واکرام کے ساتھ جنت میں داخل کریں گے کہ فرشتے ان کا استقبال کریں ، اور انہیں جنت میں داخلے ہونے سے پہلے وہاں کی دائمی نعمتوں کی خوش خبری سنائیں گے ، اور انہیں عزت کے ساتھ لے کر جنت میں جائیں گے ،اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿ وَسِیْقَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّہُمْ اِلَی الْجَنَّۃِ زُمَراً حَتّٰی اِذَا جَائُ وْہَا وَفُتِحَتْ اَبْوَابُہَا وَقَالَ لَہُمْ خَزَنَتُہَا سَلَامٌ عَلَیْْکُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوْہَا خَالِدِیْنَ o وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ صَدَقَنَا وَعْدَہُ وَاَوْرَثَنَا الْاَرْضَ نَتَبَوَّاُ مِنَ الْجَنَّۃِ حَیْْثُ نَشَائُ فَنِعْمَ اَجْرُ الْعَامِلِیْنَ﴾ (الزمر:۷۳،۷۴)
’’ اور جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کو گروہ گروہ بنا کر بہشت کی طرف لے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچ جائیں گے اور اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے تو اس کے داروغہ ان سے کہیں گے کہ تم پر سلام تم بہت اچھے رہے اب اس میں ہمیشہ کے لیے داخل ہو جاؤ۔ وہ کہیں گے کہ اللہ کا شکر ہے جس نے اپنے وعدے کو ہم سے سچا کر دیا او رہم کو اس زمین کا
|