Maktaba Wahhabi

117 - 141
۳۔ نماز : ارشاد الٰہی ہے : ﴿ وَاْمُرْ اَہْلَکَ بِالصَّلَاۃِ وَاصْطَبِرْ عَلَیْْہَا لَا نَسْاَلُکَ رِزْقاً نَّحْنُ نَرْزُقُکَ وَالْعَاقِبَۃُ لِلتَّقْوٰی﴾ (طہ:۱۳۲) ’’ اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم کرو اور اس پر قائم رہو، ہم تم سے روزی کے طلب گار نہیں بلکہ تمہیں ہم روزی دیتے ہیں اور (نیک) انجام (اہلِ) تقویٰ کا ہے۔‘‘ ۴۔شعائر اسلام کا قائم کرنا ، اور مکارم اخلاق کا اختیار کرنا: اللہ تعالیٰ فر ماتے ہیں : ﴿وَاٰتَی الْمَالَ عَلیٰ حُبِّہٖ ذَوِی الْقُرْبٰی وَالْیَتَامٰی وَ الْمَسَاکِیْنَ وَابْنَ السَّبِیْلِ وَالسَّآئِلِیْنَ وَفِیْ الرِّقَابِ وَاَقَامَ الصَّلاۃَ وَاٰتَی الزَّکَاۃَ وَالْمُوْفُوْنَ بِعَہْدِہِمْ اِذَا عَاہَدُوْا وَالصَّابِرِیْنَ فِیْ الْبَاْسَائِ والضَّرَّائِ وَحِیْنَ الْبَأْسِ اُولـٰٓئِکَ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَاُولٰٓـئِکَ ہُمُ الْمُتَّقُوْنَ ﴾(البقرہ:۱۷۷) ’’اور اللہ تعالی کی محبت میں مال خرچ کیا قریبی رشتہ داروں پر، یتیموں پر، اور مسکینوں پر،اور راہ گیر مسافر پر،اور گردن آزاد کرانے پر،اور نماز قائم کی،اور زکوٰۃ ادا کی،اور اپنے وعدوں کو وفاکرنے والے جب وہ وعدہ کریں ،اور صبر کرنے والے بھوک اور تنگی میں ، یہی لوگ ہیں جنہوں نے سچ کر دکھایا ، اور یہی لوگ متقی ہیں ۔‘‘ ۵۔ روزہ رکھنا : اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُتِبَ عَلَیْْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ
Flag Counter