Maktaba Wahhabi

119 - 141
’’ہاں جو شخص اپنے اقرار کو پورا کرے اور ( اللہ سے) ڈرے تو اللہ ڈرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔‘‘ ۱۱۔ زکوٰۃ و صدقات ادا کرنا : ارشاد الٰہی ہے : ﴿وَرَحْمَتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْْئٍ فَسَأَکْتُبُہَا لِلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ وَیُؤْتُوْنَ الزَّکَـاۃَ وَالَّذِیْنَ ہُمْ بِاٰ یٰاتِنَا یُؤْمِنُوْنَ﴾ (الاعراف:۱۵۶) ’’جو میری رحمت ہے وہ ہر چیز کو شامل ہے، میں اس کو ان لوگوں کے لیے لکھ دوں گا جو پرہیزگاری کرتے اور زکوٰۃ دیتے اور ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں ۔‘‘ ۱۲۔ صدقہ و خیرات: ارشاد الٰہی ہے : ﴿لاَ یَسْتَاْذِنُکَ الَّذِیْنَ یُوْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ اَنْ یُّجَاہِدُوْا بِاَمْوَالِہِمْ وَاَنفُسِہِمْ وَاللّٰہُ عَلِیْمٌ بِالْمُتَّقِیْنَ﴾ (التوبہ:۴۴) ’’ جو لوگ اللہ پر اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ تم سے اجازت نہیں مانگتے (کہ پیچھے رہ جائیں بلکہ چاہتے ہیں کہ) اپنے مال اور جان سے جہاد کریں اور اللہ ڈرنے والوں سے واقف ہے۔‘‘ ****
Flag Counter