Maktaba Wahhabi

139 - 141
نیک اعمال کی حفاظت کریں جس طرح نیک اعمال کرنے سے برے اعمال کے اثرات کو اللہ تعالیٰ ختم کردیتے ہیں ، اور ان پر عقاب نہیں ہوتا ، ایسے ہی بعض برے اعمال ایسے ہیں جن کے کرنے سے نیک اعمال کے اثرات اور ان کا اجر وثواب ضائع ہوجاتا ہے۔ ایسے میں انسان کی صرف امیدیں اور خود پسندی وخوش فہمی ہی باقی رہ جاتی ہے۔ انسان کے لیے عمل کرنے سے بڑھ کر اہم ضروری ان اعمال کی حفاظت ہے جو اللہ کی اطاعت میں اس نے کیے ہیں ۔ اعمال کا یہ ضیاع انسان کے اپنے ہی دوسرے اعمال کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ وَمَا کَانَ اللّٰہُ لِیُضِیْعَ اِیْمَانَکُمْ اِنَّ اللّٰہَ بِالنَّاسِ لَرَئُ وْفٌ رَّحِیْمٌ﴾ (البقرہ: ۱۴۳) ’’اوراللہ تعالیٰ ہر گز ایسے نہیں ہیں کہ تمہارے ایمانوں کوضائع کردیں ،بے شک اللہ تعالیٰ لوگوں کے ساتھ بڑے ہی مہربان ہیں ۔‘‘ انسان کو چاہیے کہ نیک اعمال بجا لانے کے بعد ان امور سے بچ کررہے جن کے کرنے سے ان اعمال کا اجر وثواب ضائع ہوجاتا ہے ، اور انسان کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔ ایسے میں یہ عمل دنیا میں بھی انسان کے لیے مشقت اور آخرت میں بھی بوجھ بن جاتے ہیں ۔ان نیک اعمال کوضائع کرنے والے امور میں : ۱۔ اللّٰہ تعالي کے ساتھ شرک: شرک ایک ایسا مرض ہے جس کی وجہ سے تمام کے تمام اعمال اکارت ، اور محنت ضائع ہو جاتی ہے، اور اللہ تعالیٰ مشرک کے ذمہ سے بری ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ انبیاء کو بھی اسی چیز کی نصیحت کی تھی۔ اپنے محبوب پیغمبر سے مخاطب ہوکر فرمایا :
Flag Counter