Maktaba Wahhabi

125 - 141
۱۴۔ ہر کام میں آسانی اور سہولت: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہُ مِنْ اَمْرِہٖ یُسْرًا ﴾ (الطلاق:۴) ’’ جو کوئی اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا اللہ تعالیٰ اس کے کام میں آسانی پیدا کردیں گے۔‘‘ ۱۵۔ مصائب اور پریشانیوں سے نجات: تقویٰ مصائب اور پریشانیوں سے نجات کا باعث ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہُ مَخْرَجًا﴾ (الطلاق:۲) ’’ جو کوئی اللہ سے ڈرے گا اللہ تعالیٰ اس کے لیے نجات کی راہیں پیدا کردیں گے۔‘‘ ۱۶۔ رزق میں فراوانی: تقویٰ کو اللہ تعالیٰ نے وسعت رزق کے اسباب میں سے ایک بنایا ہے ،کیوں کہ جب متقی اللہ کی رضا کے لیے تقویٰ اختیار کرتا ہے ، اور اللہ اس پر راضی ہوجاتے ہیں تو اس انسان پر اپنے فضل وکرم کے دروازے کھول دیتے ہیں ۔ فرمایا: ﴿وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہُ مَخْرَجاً o وَیَرْزُقْہُ مِنْ حَیْْثُ لَا یَحْتَسِبُ وَمَنْ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ فَہُوَ حَسْبُہُ اِنَّ اللّٰہَ بَالِغُ اَمْرِہِ قَدْ جَعَلَ اللّٰہُ لِکُلِّ شَیْْئٍ قَدْرًا ﴾ (الطلاق: ۲۔۳) ’’ اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا وہ اس کے لیے نجات کی راہیں پیدا کر دے گا۔ اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے وہم و گمان بھی نہ ہو اور جو اللہ پر بھروسا رکھے گا تو وہ اس کو کفایت کرے گا اللہ اپنے کام کو پورا کر دیتا ہے اللہ نے ہر چیز کا اندازہ مقرر کر رکھا ہے۔‘‘ اس رزق میں بابرکت حلال کمائی ، نیک اور خوش اخلاق بیوی، صالح اوردین دار اولاد ؛
Flag Counter