Maktaba Wahhabi

118 - 141
مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ﴾ (البقرہ :۱۸۳) ’’اے ایمان والے لوگو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم پرہیز گار بن سکو۔‘‘ ۶۔عدل قائم کرنا : ارشاد الٰہی ہے : ﴿اِعْدِلُوْا ہُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰی﴾ (المائدہ:۸) ’’عدل کرو، عدل کرنا تقویٰ کے قریب تر ہے۔‘‘ ۷۔ معاف کردینا : ارشاد الٰہی ہے : ﴿وَاَن تَعْفُوْا اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰی﴾ (البقرہ:۲۳۷) ’’ اور یہ کہ تم معاف کردو، معاف کرنا تقویٰ کے زیادہ قریب ہے۔‘‘ ۸۔سچ بات کہنا : ﴿یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اتَّقُوا اللّٰہَ وَقُوْلُوْا قَوْلاً سَدِیْداً ﴾ (الاحزاب :۷۰) ’’ اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ تعالی سے ڈرو اور سیدھی سیدھی بات کہو۔‘‘ ۹۔ سچائی کا ساتھ دینا : ﴿یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اتَّقُوْا اللّٰہَ وَکُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِیْنَ﴾ (التوبہ:۱۱۹) ’’ اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ تعالی سے ڈرو اور اور سچے لوگوں کا ساتھ دو۔‘‘ ۱۰۔وعدہ پورا کرنا: اللہ رب العزت نے فرمایا: ﴿ بَلٰی مَنْ اَوْفٰی بِعَہْدِہِ وَاتَّقٰی فَاِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ ﴾ (آل عمران: ۷۶)
Flag Counter