Maktaba Wahhabi

124 - 141
رَّحِیْمٌ﴾ (الحدید: ۲۸) ’’اے ایمان والے لوگو! اللہ سے ڈرو،اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ، اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی رحمت سے دگنا(اجر) دیں گے ، اور تمہارے لیے ایسا نور بنادیں گے جس میں تم چل سکو اور تمہارے گناہ معاف کردیں گے،اور اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والے مہربان ہیں ۔‘‘ ۱۱۔ دشمن سے حفاظت: اللہ تعالیٰ تقویٰ کومتقین کے لیے ظاہری وباطنی دشمن کی چالو ں کے سامنے ڈھال بنادیتے ہیں ، اور انہیں جن وانس کے ہر قسم کے شر اور برائی سے محفوظ رکھتے ہیں ۔ فرمایا: ﴿وَاِنْ تَصْبِرُوْا وَتَتَّقُوْا لاَ یَضُرُّکُمْ کَیْْدُہُمْ شَیْْئاً اِنَّ اللّٰہَ بِمَا یَعْمَلُونَ مُحِیْطٌ﴾ (آل عمران :۱۲۰) ’’ اور اگر تم تکلیفوں کو برداشت اورتقویٰ اپناؤ گے تو اُن کا فریب تمہیں کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکے گا۔یہ جو کچھ کرتے ہیں اللہ اُس پر احاطہ کیے ہوئے ہے۔‘‘ ۱۲۔گناہ معاف کرنے اور اجر بڑھانے کی بشار ت: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یُکَفِّرْ عَنْہُ سَیِّئَاتِہٖ وَیُعْظِمْ لَہُ اَجْرًا ﴾ (الطلاق:۵) ’’جو کوئی اللہ سے ڈرے گا ، اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف کر دیں گے ، اور اس کا اجر بڑھا دیں گے۔‘‘ ۱۳۔ مغفرت کی بشارت: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَاِنْ تُصْلِحُوْا وَتَتَّقُوْا فَاِنَّ اللّٰہَ کَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْماً﴾ (النساء:۱۲۹) ’’اگر تم اصلاح کے کام کرو،اورتقویٰ اختیار کرو تو بے شک اللہ تعالیٰ غفورورحیم ہے۔‘‘
Flag Counter