Maktaba Wahhabi

74 - 141
ہمیشہ سابقہ پر استغفار کرتے رہنادرجات میں بلندی کا باعث ہے ، اوراس بات کا حریص ہوتا ہے کہ کسی دوسرے گناہ کا ارتکاب نہ کرے۔ توبہ کے عجیب آثار : یہ کچھ ایسے آثار ونتائج ہیں جو توبہ کے بغیر کسی اور چیز سے حاصل نہیں ہوتے۔ اس سے نہ صرف اللہ اپنے بندے سے محبت کرنے لگتے ہیں بلکہ لوگوں کے دلوں میں بھی اس کے لیے محبت ڈال دیتے ہیں ۔ انسان کے دل میں ، اللہ تعالیٰ کی حمد وشکر کا مادہ ؛ خشوع و خضوع اور عاجزی و انکساری ،رقت اور لطافت پیدا ہوجاتی ہے۔ وہ اللہ کے فیصلہ پر راضی رہنے لگتا ہے، جس کی وجہ سے اسے وہ نعمتیں حاصل ہوتی ہیں جن کا اسے تصور بھی نہیں ہوتا۔ توبہ کی اس برکت اور اس کے اثرات سے اس وقت تک مستفید ہوتا رہتا ہے جب تک وہ توبہ کوتوڑ نہ دے ، یا اس کے خلاف کوئی کام نہ کرے۔ دعاؤں کے قبول ہونے میں اور رزق کے دروازے کھلنے میں توبہ کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ ****
Flag Counter