ہدیہ تشکر
﴿وَکَانَ اللّٰہُ شَاکِراً عَلِیْماً﴾
’’اور بے شک اللہ تعالیٰ شکر کرنے والوں کا قدر دان اور جاننے والا ہے۔‘‘
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿ فَخُذْ مَا اَ تَیْتُکَ وَکُنْ مِنَ الشَّاکِرِیْنَ﴾ (الاعراف:۱۴۴)
’’ جو کچھ میں نے آپ کو دیا ہے ، اسے لیجیے اور شکر گزار لوگوں میں سے ہوجایئے۔‘‘
سب سے پہلے اور سب سے آخر میں حمد و تعریف اورشکر اللہ تعالیٰ کے لیے ہی سزاوار ہے ، جو نیک اعمال کی توفیق بخشنے ، انہیں پورا کرنے اور قبول کرنے والا ہے۔
میں اپنے والدین، اپنے تمام تر اساتذہ کا، خوا ہ ان کا تعلق مدرسہ اور سکول کی زندگی سے یا کالج اوریونیورسٹی کی زندگی سے ہے، تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری تربیت میں کسی طرح بھی حصہ لیا۔
میں مکتب تعاونی برائے دعوت و ارشاد خبر کے مدیر جناب صالح التویجری ؛مدیر قسم الجالیات جناب برادر محترم ابو سعود عبد العزیز با عاصم ، اور برادر م سالم با شیغوان کا بھی شکر گزار ہوں جن کی خصوصی دلچسپی سے ان سطور کے تمام مراحل خوش اسلوبی سے طے ہوئے۔
میں اپنے جناب محترم رضا امین عطیہ (مدینہ منورہ )کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے دعوت الی اللہ کے لیے فراغت کا موقع دیا۔
بہت ہی ضروری سمجھتا ہوں کہ مراجعہ کرنے والے فاضل علماء برادر محترم جناب عبدالہادی عبد الخالق مدنی صاحب جالیات احساء اور جناب حافظ قاری محمد شعیب مدنی صاحب جالیات جبیل کا بھی شکریہ اس دعا کے ساتھ ادا کیاجائے کہ اللہ اس محنت پر دارین
|