Maktaba Wahhabi

102 - 141
توبہ کی اقسام توبہ سے متعلق بعض ایسی چیزیں اور مسائل ہیں جن کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا ضروری ہے تاکہ وہ معاملہ کودرست طور پر سمجھ سکیں سب سے پہلی بات یہ ہے کہ توبہ کی بھی اقسام ہیں جن کا خیال رکھا جانا ضروری ہے ،ان میں سے : ۱۔ واجب توبہ : حرام کام کے ارتکاب اور فرض کے رہ جانے پر توبہ کرنا انسان پر واجب ہوجاتا ہے ، اور اس میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَتُوْبُوْا اِلَی اللّٰہِ جَمِیْعاً اَیُّہَا الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ﴾ (النور:۳۱) ’’ اوراے مومنو! اللہ کی باگارہ میں سب توبہ کرو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ((یَآ أَیُّہَا النَّاسُ! تُوْبُوْا إِلَی اللّٰہِ ؛ فَإِنِّيْ أَتُوْبُ فِي الْیَوْمِ مِائَۃَ مَرَّۃٍ۔)) [بخاری] ’’ اے لوگو! اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرو؛ بے شک میں ایک دن میں سو مرتبہ توبہ کرتا ہوں ۔‘‘ علامہ قرطبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ’’ اس بات پر پوری امت کا اتفاق ہے کہ مومنین پر توبہ کرنا فرض ہے۔‘‘ [الجامع لأحکام القرآن۵/۱۹۰] امام ابن قدامہ لکھتے ہیں :
Flag Counter