Maktaba Wahhabi

58 - 141
لایا ہوا ایمان کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گا۔ حضرت زر بن حبیش رضی اللہ عنہ حضرت صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے : ((اِنَّ اللّٰہَ فَتَحَ بَابًا قِبَلَ الْمَغْرِبِ عَرْضُہٗ سَبْعُوْنَ عَامًا لِلتَّوْبَۃِ لَا یَغْلِقُ حَتّٰی تَطْلَعَ الشَّمْسُ مِنْہُ )) [ترمذی۳۵۳۶ ، امام ترمذی اور البانی نے اسے حسن کہا ہے اور امام نسائی نے صحیح کہا ہے۔ صححہ نسائی ، ابن ماجۃ ] ’’ اللہ تعالیٰ نے مغرب کی طرف توبہ کا دروازہ کھولا ہے جس کی چوڑائی ستر سالوں میں طے ہونے والی مسافت کے برابر ہے اور وہ دروازہ اس وقت تک بند نہیں ہوگا جب تک کہ مغرب کی طرف سے سورج طلوع نہ ہو جائے۔‘‘ یہ حدیث بیان کرنے والے صفوان بن عسال مرادی ہیں اور اس حدیث کے آخر میں ہے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی : ﴿یَوْمَ یَاْتِیْ بَعْضُ اٰیَاتِ رَبِّکَ لاَ یَنْفَعُ نَفْساً اِیْمَانُہَا لَمْ تَکُنْ اٰمَنَتْ مِنْ قَبْلُ اَوْ کَسَبَتْ فِیْ اِیْمَانِہَا خَیْْراً ﴾ (الانعام: ۱۵۸) ’’جس دن تیرے رب کی بعض نشانیاں ( سامنے) آئیں گی، کسی جی کو ایمان لانا کام نہیں دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہیں لائے تھے؛اور نہ ہی انہوں نے کوئی بھلائی کی تھی۔‘‘ ثوابِ توبہ : اللہ تعالیٰ نے توبہ پر عظیم اجر و ثواب اور عمدہ ٹھکانے کا وعدہ فرمایا ہے۔ چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے : ﴿اَلتَّائِبُوْنَ الْعَابِدُوْنَ الْحٰمِدُوْنَ السَّائِحُوْنَ الرَّاکِعُوْنَ السَّاجِدُوْنَ الْاٰمِرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَالنَّاھُوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَالْحَافِظُوْنَ لِحُدُوْدِ اللّٰہِ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ ﴾ (التوبہ:۱۱۲)
Flag Counter