توبہ قبول ہونے کی نشانیاں
۱۔ یہ کہ انسان غیبت ،جھوٹ اور فضول باتوں سے اپنی زبان کو روک لے۔
۲۔کسی کے لیے اپنے دل میں حسد اور عداوت نہ رکھے۔
۳۔ برے دوستوں کی مجلس اور ان کا ساتھ ترک کردے۔
۴۔ یہ کہ موت کے لیے ہر دم تیار ہو، اپنے گناہوں پر نادم، اور اطاعت کے کاموں میں مشغول ہو۔
٭ مندرجہ ذیل امور توبہ پر قائم رہنے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں ؛ ان شاء اللہ!
۱۔ پورے اخلاص کے ساتھ توبہ کے بعد فرض نمازوں کو بروقت پابندی کے ساتھ مسجد میں ادا کرنا۔
۲۔ نیک لوگوں کی مجلس میں بیٹھنا اور ایسی جگہوں سے دور رہنا جہاں گناہ کے کام ہوتے ہوں ۔
۳۔ سنت کی حفاظت کرنا، خاص کر سنت نماز ، جیسے فرض نمازوں کے پہلے اور بعد سنت، وتر ، اشراق اور چاشت کی نماز، تحیۃ الوضو ئاور تحیۃ المسجد وغیرہ۔ کیوں کہ ان نیکی کے کاموں سے گناہ مٹ جاتے ہیں ، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿اِنَّ الْحَسَنَاتِ یُذْہِبْنَ السَّـیِّئَاتِ ذٰلِکَ ذِکْرٰی لِلذَّاکِرِیْنَ﴾
(ہود: ۱۱۴)
’’ بے شک نیکیاں برائیوں کو ختم کردیتی ہیں ،یہ نصیحت کی بات ہے سمجھدار وں کے لیے۔‘‘
۴۔ ہر وقت باوضو رہنا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
|