Maktaba Wahhabi

133 - 141
وارث بنا دیا ہم بہشت میں جس مکان میں چاہیں رہیں تو (اچھے) عمل کرنے والوں کا بدلا بھی کیسا خوب ہے۔‘‘ ۳۹۔ جنت میں خصوصی انعام واکرام اور مہمان نوازی : جنت کے سو سے زیادہ درجے ہیں ، اور ہر انسان کو اس کی اطاعت و فرمانبرداری کے مطابق درجہ ملے گا۔ ارشاد الٰہی ہے : ﴿اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنَّاتٍ وَّعُیُوْنٍ o اٰخِذِیْنَ مَا اٰتَاہُمْ رَبُّہُمْ اِنَّہُمْ کَانُوْا قَبْلَ ذٰلِکَ مُحْسِنِیْنَ ﴾ (الذاریات: ۱۵) ’’بے شک متقی لوگ جنت میں اورچشموں میں ہوں گے۔ جوکچھ ان کے رب نے انہیں عطا فرمایاہے ،اسے لے رہے ہوں گے؛ بے شک وہ اس سے پہلے نیکیاں کرنے والے تھے۔‘‘ ۴۰۔ آخرت میں امن: محشر اور آخرت کی سختیاں بہت ہی سخت ہوں گی، مگر اللہ تعالیٰ متقین کو امن عطا فرمائیں گے ، اور ان پر کوئی ظلم نہیں ہوگا۔ ارشاد الٰہی ہے : ﴿ قُلْ مَتَاعُ الدُّنْیَا قَلِیْلٌ، وَالْاٰخِرَۃُ خَیْرٌ، لِّمَنِ اتَّقٰی قف وَلَا تُظْلَمُوْنَ فَتِیْلاً ﴾ (النساء:۷۷) ’’(اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ دنیا کا فائدہ بہت تھوڑا ہے اور بہت اچھی چیز تو پرہیز گار کے لیے (نجاتِ) آخرت ہے اور تم پر دھاگے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔‘‘ ****
Flag Counter